حیدرآباد۔10۔مئی (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر شرد پوار نے آج کہا کہ مرکز میں
کسی بھی جماعت کو واضح طور پر اکثریت نہیں حاصل ہوگی۔ جبکہ کانگریس بھی این
ڈی اے سے کچھ ہی کم سیٹ حاصل کریگی۔ انہوں نے مرکزی سطح پر علاقائی
جماعتوں
کے اشتراک سے حکومت کی تشکیل کا اشارہ دیا۔ اور کہا کہ الکٹرانک
میڈیا ایک ہی شخص کا بھجن کر رہی ہے۔ دوسری جانب بی ایس پی سربراہ مایا وتی
نے بھی اسی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں کسی بھی جماعت کو واضح
اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔